ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مائیکل ہولڈنگ انٹر ویو کے دوران رو پڑے ۔نجی چینل سکائی نیوز سے بات چیت کے دوران اینکر پرسن نے ان سے سوال کیا کہ گزشتہ روز سیاہ فام لوگوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے،آپ پریشان لگ رہے تھے ،جذباتی طور پر یہ کتنا مشکل ہے؟۔ایمانداری سے بتاﺅں تو میں تب جذباتی ہوا جب میں نے اپنے والدین کے بارے میں سوچا۔اس دوران مائیکل ہولڈنگ کا دل بھر آیا ۔میری ماں کے خاندان نے اس سے بات چیت کرنا چھوڑ دی تھی کیونکہ میرے والد کا رنگ کالا تھا،مجھے پتہ ہے اس کی تکلیف کیا ہوتی ہے۔اس دوران مائیکل ہولڈنگ کے آنسو نکل آئے ۔فاسٹ باولرکا کہنا تھا کہ black lives matter لمبا سفر ہے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سفر صیح سمت میں جاری رہے گا۔