دس ملین مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے والے ڈاکو فرار

نارویجن صوبے ہورڈے لینڈ میں اتوار کی صبح جیولری کی دوکان پر نقب لگانے والے ڈاکوؤں کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ زیورات لوٹ کر ملک سے فرار ہو چکے ہوں گے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اودا سینٹر Odda centre کی اس دوکان برگ گولڈ Berg gold سے ڈاکووں نے کیا کیا چرایا ہے۔
اودا پولیس اسٹیشن کے آفیسر Svein Buer سوائن بیور کا کہنا ہے کہ واردات کا نوٹس ہم نے ازخود اس وقت لیا جب دوکان کے الارم سسٹم کی لائٹس بند ہو گئیں۔ڈاکو تہہ خانے سے کنکریٹ کی چھت کاٹ کر دوکان میں داخل ہوئے ۔وہ تعداد میں تین تھے۔انہوں نے دوکان کے شوکیس میں سجے ہوئے بیشتر زیورات کے ڈبے خالی کیے ۔پولیس کے اندازے کے مطابق چوری کیے گئے زیورات کی مالیت دس اور بیس ملین کراؤن کے درمیان ہو سکتی ہے۔پولیس کا اندازہ ہے کہ ڈاکوؤں کا تعلق مشرقی یورپ سے ہو سکتا ہے۔پولیس نے ان کا حلیہ جاری کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق وہ تعداد میں تین تھے۔دو ڈاکو صحتمندتھے جبکہ ایک کمزور تھا۔ان کا قد ایک سو اسی سینٹی میٹر تھا۔انہوں نے ہاتھوں میں دستانے پہنے ہوئے تھے اور منہ کو اسکارف سے چھپا رکھا تھا۔تینوں نے گہرے رنگ کی جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں