خراب کارکردگی میں تیسرے نمبر کی فضائی کمپنی

وائڈرو Wydro کو ناروے کی خراب کارکردگی والی تیسری فضائی کمپنی قرار دیا گیاہے۔پچھلے تیس دنوں میں اس کی فلائیٹس دو ہزار چالیس مرتبہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔یہ تاخیر ماہ جنوری اور فروری کے دوران ریکارڈ کی گئی۔پچھلے دو ماہ میں موسم بہت خراب رہا ہے ۔یہ بات فضائی کمپنی کے ڈائیریکٹر کمیونیکیشن Richard Kongsteien رچرڈ نے ایک گفتگو میں بتائی ۔رچرڈ نے کہا یہ ایک یقینی بات ہے کہ سال دو ہزار پندرہ کے آغاز سے ہی موسم بہت خراب رہا ہے۔
اس سلسلے میں کمپنی کا عملہ بہت دسٹرب رہا مگر مسافر یہ بات جانتے تھے کہ خراب موسم کی وجہ سے تاخیر ہو تی رہتی ہے ۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں