خاتون نے نجومی کی دکان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ایسی کیا پیشنگوئی کی تھی جو پوری نہ ہوئی؟ تفصیلات جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

خاتون نے نجومی کی دکان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ایسی کیا پیشنگوئی کی تھی جو پوری نہ ہوئی؟ تفصیلات جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

 نجومیوں کے بھیس میں سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے فراڈئیے جگہ جگہ بیٹھے نظر آتے ہیں ۔ ان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہوتا ہے کہ پیش گوئی پوری نا بھی ہوئی تو کون انہیں آ کر پوچھے گا۔ چین میں بھی ایک نجومی نے بے فکری کے ساتھ ایک خاتون کی موت کی پیش گوئی کر دی لیکن اس نجومی کو اس بات کی خبر نا ہو سکی کہ پیش گوئی جھوٹی ثابت ہونے پر اس کے ساتھ کیا ہونے والا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نجومی کی دکان سشوان صوبے کے شہر میانیانگ میں ہے اور اس کا دھندہ خوب چلتا ہے۔ گزشتہ سال اس نے وانگ نامی 70 سالہ خاتون کو بتایا کہ سال 2017 اس کی زندگی کا آخری سال ہے۔ اس پیش گوئی نے بیچاری خاتون کی زندگی موت سے پہلے ہی ختم کر دی۔ وہ اپنے بستر پر لیٹ کر موت کا انتظار کرنے لگی اور بیچاری نے گزشتہ سارا سال اسی طرح گزارا کہ کسی بھی وقت موت آن پہنچے گی۔ بالآخر سارا سال گزر گیا لیکن خاتون کے دل میں پھر بھی خوف باقی تھا۔ جب نئے سال کے بھی دو ماہ سے زائد گزر گئے تو آخر کار خاتون کو احساس ہوا کہ ضرور نجومی نے اول فول بکا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ احساس ہوتے ہی اس کا دل غصے سے بھر گیا کہ کیسے اس نے گزشتہ سارا سال موت کے انتطار میں کانپتے ہوئے گزارا ہے۔ بس اسی غصے کے عالم میں وہ نجومی کی دکان پر جا پہنچی اور ایسی توڑ پھوڑ کی کہ ساری دکان درہم برہم کر کے رکھ دی۔
جب نجومی نے دیکھا کہ خاتون کا غصہ کسی طور ٹھندا نہیں ہو رہا تو اس نے پولیس سے مدد طلب کر لی۔ پولیس والوں نے بھی خاتون کی دکھی داستان سنی تو اس کے حامی بن گئے اور نجومی سے کہا کہ وہ خاتون سے معافی مانگے۔ یوں اس چالباز نجومی کی چال الٹی پڑنے پر نا صرف اس کی دکان اور شہرت کو بھاری نقصان پہنچا بلکہ جان بچانے کے لئے معافی بھی مانگنی پڑی۔

اپنا تبصرہ لکھیں