حسین خادم قادری بروز سوموار11فروری ایک روزہ تبلیغی دورہ

حسین خادم قادری بروز سوموار11فروری ایک روزہ تبلیغی دورہ

نارووال(   پریس ریلیز  )مرکزی انجمن محبان اولیاء پاکستانکے چیف آرگنائزر ملک مظہر حسین اعوان،ترجمان مشائخ کونسل سیالکوٹ سجاد احمد حکیم القادری،ناظم اعلی منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ علامہ ڈاکٹر مفتی نجیب احمد ہاشمی ،ناظم نشرواشاعت علامہ مفتی خادم حسین خادم قادری بروز سوموار11فروری ایک روزہ تبلیغی دورے پرنارووال آئیں گے۔پروگرام کے مطابق وہ یہاں دوپہر3بجے آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف میںچیئر مین تحفظ ناموس رسالت محاذصاحبزادہ پیر سید شجاعت علی حسین شاہ سے ملاقات،بعد نماز عصر تحصیل ناظم منہاج القرآن علماء کونسل نارووال علامہ حافظ طاہر ضیاء کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر سر کلر روڈ پر ایک تنظیمی اجلاس،اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ کوٹلی پلاٹ شریف صاحبزادہ پیر سیدسیف اللہ خالد گیلانی کی زیر صدارت محفل ذکر میلاد حبیب ۖسے خطاب ،جبکہ بعد نماز عشاء جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈہ ڈومالہ میں مرکزی انجمن محبان اولیاء پاکستان کے بانی وسربراہ ،خلیفہ مجاز گھمکول شریف الحاج پیر سید توحید شاہ کوہاٹی زیب سجادہ آستانہ عالیہ نقشبندیہ توحید آباد شریف کی زیر صدارت 14ویں سالانہ جشن میلاد مصطفیۖ کانفرنس و جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کریں گے۔ضلعی صدر مرکزی انجمن محبان اولیاء نارووال صوفی محمد عارف بٹ نقشبندی نے بتایا ہے کہ مرکزی قائدین کے دورئے نارووال کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں