زمین پر کوئی بڑی آفت نازل ہو جائے، جو کرہ ارض سے زندگی کا خاتمہ کر دے، تو وہ کونسی مخلوق ہے جو ایسی صورت میں بھی کرہ ارض پر باقی رہے گی؟ اس سوال پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے ایک ایسے جانور کا نام ڈھونڈ نکالا ہے کہ جان کر یقینا آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی۔
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’آبی ریچھ‘ وہ مخلوق ہے جو زمین پر زندہ بچ رہنے کی صلاحیت سب سے زیادہ رکھتی ہے۔ اگر کرہ ارض سے تقریباً تمام جانداروں کا بھی خاتمہ ہو جائے تو یہ مخلوق زندہ رہے گی، اور اس وقت تک باقی رہے گی جب تک کہ ہمارے نظام شمسی میں سورج باقی ہےآبی ریچھ ایک انتہائی ننھا سا آبی جانور ہے جس کی جسامت ایک ملی میٹر سے بھی کم ہوتی ہے اور اس کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔اسے ’ٹارڈی گریڈ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر زمین پر کوئی بڑا شہاب ثاقب آن گرے یا بڑے آ تش فشانوں کے پھٹنے سے کرہ ارض پر بسنے والے جانور موت کا شکار ہوجائیں، تو ایسی صورت میں آبی ریچھ ہی وہ جانور ہے جو زندہ رہے گا۔
تحقیق کاروں نے حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ننھاجانور 30 سال تک خوراک اور پانی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے اور یہ 150 ڈگری جیسے خوفناک حد تک زیادہ درجہ حرارت کو بھی برداشت کرسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ انتہائی کم درجہ حرارت پر منجمد ماحول میں بھی نہ صرف زندہ رہ سکتا ہے بلکہ افزائش نسل بھی کرسکتا ہے
Wah bohot zbardast maalomat dhond kar laey hain ap parh kar bohot acha laga
Khushbakht jehan
Interesting information.