تازہ پابندیوں کے بعد چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی کم کردی

1

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد چین نے شمالی کوریا کو تیل کی برآمد محدود کردی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی طرف سے نافذالعمل پابندیوں کے تحت شمالی کوریا سے تجارت کو نہ صرف محدود کردیا ہے بلکہ پیانگ یانگ کو ایندھن کی فراہمی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ یکم اکتوبر سے  پیانگ یانگ کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دے گا جب کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی بھی فوری طور پر معطل کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں