تارکین وطن خواتین کو ملازمت کے حصول میں مشکلات

فافو کی محقق کاولی نے ایک پروگرام میں ناویجن سیاستدانوں سے یہ درخواست کی کہ وہ ناروے میں تارکین وطن خواتین کو مستقل بنیادوں پر ملازمت کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے ایک پروگرام میں اپنے ایک شائع شدہ مقالہ کا حوالہ دیتے ہوئے ملازمت کے حصول اور انٹیگریشن کے درمیان گہرے تعلق کو ظاہر کیا۔انہوں نے کہ اکہ ایسی خواتین جن کے پاس ناروے کی بنیادی تعلیم اور اچھی مقامی معاشرے کے ساتھ ہم آہنگی پائی جاتی ہے کے لیے ملازمت کا حصول آسان ہوتا ہے۔
تاہم مردوں اور خواتین کو ملازمت نہ ملنے کی وجوہات مختلف ہیں۔بیشتر تارین وطن خواتین کے پاس یا تو بنیادی تعلیم نہیں ہوتی یا پھر وہ کبھی اسکول نہیں گئی ہوتیں۔ا سکے علاوہ ملازمت کے ساتھ گھریلوذمہ داریاں اور خاندان کی دیکھ بھال کا بوجھ اکیلے اٹھانے کی وجہ سے بھی ملازمت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں