بیٹی کو جھنجھوڑنے پر باپ کو آٹھ برس کی قید اور دس ملین کراؤن کا جرمانہ

اوسلو میں ایک باپ کے اپنی چار ہفتہ کی بیٹی کو پکڑ کر جھنجھوڑنے کی وجہ سے سخت چوٹیں آئیں۔یہ چوٹیں جان لیوا تھیں اور اسکی عمر بھر کی معذوری کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔عدالت نے باپ کو آٹھ برس قید اور دس ملین کراؤن جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ماں کو دس ماہ جیل کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ماں پر یہ الزام ہے کہ اس نے بیٹی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔عدالت کے مطابق بچی کو چونتیس سالہ باپ نے جان بوجھ کر آگے پیچھے دھکیلا۔یہ واقعہ پچھلے برس ماہ جنوری میں پیش آیا۔اس وجہ سے بچی عمر بھر کے لیے معذور ہو چکی ہے۔باپ اس وقت تک انتظار کرتا رہا جب تک وہ ادھ موئی نہ ہو گئی۔اس کے بعد وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا۔وہاں اس نے بتایا کہ بچی کی ماں کی کروٹ کی وجہ سے اسکی کہنی بچی کو لگ گئی ہے جبکہ ہسپتال نے اس بات پر یقین نہ کیا۔ہسپتال نے پولیس اور بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کو شکائیت کر دی۔چنانچہ پولیس نے والدین کو ہسپتال میں جا کر گرفتار کر لیا۔دونوں والدین نے کئی بیانات بدلے۔جس کے بعد اوسلو کی عدالت نے انہیں سزا سنا دی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں