بیرون ملک سفر کرنے والوں‌کی انشورنس پالیسیاں‌منسوخ

مشرق وسطیٰ‌میں‌امن کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان جانے والی بیشتر پروازیں‌منسوخ‌کر دی گئی ہیں.خاص طور سے عرب ممالک جن میں‌قطر ائیر لائن اور عرب امارات کی پروازیں شامل ہیں‌منسوخ‌کر دی گئی ہیں. جبکہ ترکش ایر لائن جو براستہ استنبول جا رہی ہے اسکی کوئی پرواز منسوخ‌نہیں‌ہوئی.
دوسری جانب عرب ممالک میں‌پھنسے ہوئے پاکستانیوں‌کو وہاں‌سے نکالنے کا کوئی خاص بندو بست نہیں‌ہے.بحرین کا ئیر پورٹ‌مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے.دوبئی ائیر پورٹ‌کے کھنے اور بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں.جبکہ جو لوگ وطن واپس جانا چاہتے ہیں‌وہ مہنگے داموں ٹکٹیں‌خرید کر واپس جا رہے ہیں.پاکستان اور انڈیا سےدوسرے ملک کے تارکین وطن نے ستر فیصد زائد رقم سے ٹکٹیں‌خریدی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں