بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کے ملازمین کی پٹائی

جمعہ کی صبح بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کے تین ملازمین کو ایک شخص نے مارا پیٹا اور زدو کوب کیا۔ی
مارپٹائی کے بعد ملزم وقوعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع آج صبح ساڑھے سات بجے ملی۔
یہ واقعہ ساگنس Sagnes میں پیش آیا۔زخمی ملازمین کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ملزمان کون ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔یہ بیان پولیس Tor Jøklingآفیسر تھور نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو ایک بیان میں بتائی۔
ملازمین کو ذیادہ چوٹیں تو نہیں آئیں تاہم اس طرح کے واقعات ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں