برطانیہ میں شہریوں نے کورونا وائرس کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کردیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11افراد کو گرفتار کرلیا۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے شہر کے مرکز میں لوگوں کو لاک ڈاو¿ن کے خلاف احتجاج کرنے سے منع کیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے 150 افراد نے ہماری درخواست کو نظرانداز کیا۔ برطانوی کرائم کمشنر ڈیوڈ جیمسن نے کہا کہ مظاہرین مشتعل تھے اور لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کررہے تھے جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11افراد کو حراست میں لے لیا۔ شہر کے مرکز کے آس پاس معمول کی گشت پر مامور افسران نے ان لوگوں کو 25 مقررہ جرمانے کے نوٹسز بھی جاری کیے جنہوں نے قواعد پر عمل نہیں کیا۔برطانوی پولیس افسر نے کہا اگرچہ عام حالات میں ہم موجودہ قانون سازی کے تحت لوگوں کے احتجاج کے حق کو قبول کرتے ہیں اور ان کا تحفظ کرتے ہیں لیکن لاک ڈاون میں گھروں سے باہر نکلنا اور احتجاج کرنا غیر قانونی ہے۔ برطانوی چیف سپریٹنڈنٹ سپپٹ میڈل نے کہا کہ مظاہرین میں سے کچھ نے پولیس کی بات سنی ہے لیکن ایک بڑی تعداد نے ہماری درخواست کو نظرانداز کیا اور اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرہ میں ڈالا۔