براڈ بینڈ کے ٹیلیفون کنکشن میں آسمانی بجلی کی وجہ سے رکاوٹ

اس سال ٹیلینور کی حالیہ رپورٹ کے مطابق براڈ بینڈ میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کی وجہ سے پچھلے سال کی نسبت ذیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ٹیلینور کے مینیجر Birgit Bj248rnsen کا کہنا ہے کہ اسکا مطلب یہ ہے کہ اب ہمیں چھٹیوں کی سیر پر جانے سے پہلے اپنے گھروں میں بجلی کے کنکشن اور تمام الیکٹرونک تنصیبات کے کے سوئچ اتار کر جانا چاہیے۔یہی احتیاط کاروان اور چلتے پھرتے گھروں کے لیے بھی کرنی چاہیے۔
گرمیوں کا موسم آسمانی بجلی کی گرج چمک کا ٹاپ سیزن ہوتا ہے۔اس لیے ٹیلینور کے محکمے کو پورے ملک میں فون لائنوں کی خرابی کی بہت ذیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔محکمے نے ملک میں 1,981 ایک ہزار نو سو اکیاسی فون کنکشن زکی مرمت کی ہے۔جبکہ ملک کے مشرقی اور جنوبی حصے میں بھی فون لائنوں کے منقطع ہونے کی شکایات موصول ہائی ہیں۔
بیورنسن کا مشورہ ہے کہ آپ کو چاہیے کہ اپنے ہمسائیوں نسے کہ دیں کہ وہ آپکی غیر موجودگی میں آپکے گھر کے بجلی کے کنکشنز کا خیال رکھیں ۔اگر آپ کسی خطرناک علاقے میں رہتے ہیں تو پھر آپ کسی حفاظتی نظام کو بھی نصب کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں