)پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کل (بدھ)5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،یوم یکجہتی کشمیر پرملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے، جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینارز منعقد ہوں گے اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔
کشمیری شہدا ءکی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ سول سیکرٹری پنجاب سمیت وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمی، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک،مالیاتی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔