اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضامند ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ایمیزون سے رابطہ گزشتہ سال سے جاری تھا۔ اب پاکستانی ایس ایم ای کمپنیز، یوتھ اور خواتین سرمایہ کاروں کے لیے روز گار کمانے کا اچھاموقع ہے ۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نا ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔