اکتیس پناہ گزینوں کو بدھ کے روز ملک سے باہر بھیجا جائے گا

فن مارک میں ویلکم ٹوwelcome to Arctic آرکٹک کے تحت آے والے پناہ گزینوں کو بدھ کے روز دس بجے روس واپس بھیج دیا جائے گا۔ترجمان رامی حداد نے مقامی اخبار کو بتایا کہ پولیس نے ملک سے باہر بھیجے جانے والے شامیوں کے ناموں کی فہرست تیار کی ہے جس کی وجہ سے پناہ گزینوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
اس لسٹ میں بچوں والے خاندان بھی شامل ہیں جن میں دو بیمار بچے بھی ہیں۔ایک خاندان نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے پکڑ لیا۔منتقل کیے جانے والے افراد کی فہرست جاری ہوتے ہی پناہ گزینوں میں بے چینی پھیل گئی۔
پی یو کے مطابق ناروے ان پناہ گزینوں کی ذمہ داری اس وقت تک نبھائے گا جب تک یہ روس کی سرحد پر نہیں پہنچ جاتے۔لیکن روس میں سردی کے باعث حالات بہت کٹھن ہیں خاص طور سے چھوٹے بچوں والے خاندانوں کے لیے۔
تاہم ناروے کا کہا ہے کہ وہ روس کو پناہ گزینوں کے لیے ایک محفوظ جگہ سمجھتا ہے۔اس لیے باقی پانچ سو پچاس پناہ گزین جو روس کے راستے سے آئے ہیں انہیں بھی روس منتقل کر دیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں