اوسلو کے گارڈیمون ائیر پورٹ پر ہوائی جہاز ہفتہ کی سہ پہر کو برف کے ڈھیر میں پھنس جانے کی وجہ سے دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا۔ تاہم جہاز کے ارد گرد جمع برف کو نہائیت احتیاط سے ہٹایا گیا۔جس کے بعد ہوائی جہاز رن وے پر چلنے کے قابل ہوا۔نارویجین اخبار کے پریس رپورٹر کے مطابق یہ جہاز پنتالیس منٹ تک برف میں پھنسا رہا۔جب کہ تمام مسافروں کو دو گھنٹے انتظار گاہ میں انتطار کرنا پڑا۔
Nett a/ UFN