ناروے کی مساجد میں آمد رمضان کے ساتھ ہی اس کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں اوسلو کے علاقہ استوونر کی مسجد میں رمضان سے پہلے ہی دورہء قرآن کی کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے۔یہ کلاسز مسجد میں اتوار آٹھ فروری خواتین کے لیے شروع کی جا رہی ہیں۔دورہء قرآن مسجد کی عالمہ محترمہ راحیلہ بلال صاحبہ کروائیں گی ۔ اساتذہ راحیلہ بلال ایک طویل عرصہ سے قرآنی تعلیمات دے رہی ہیں۔ ان کلاسز میں مقامی مسلم خواتین کے علاوہ دور رہنے والی خواتین بھی آن لائن حصہ لے سکتی ہیں۔ اس سے پہلے معلمہ راحیلہ صاحبہ مسجد میں خواتین کو درس قرآن بھی دیتی ہیں۔جو مسجد کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی ہوتا ہے۔ان کے پاس کلاس میں ایک سو کے لگ بھگ لڑکیاں اور خواتین شامل ہوتی ہیں ۔ جبکہ انہوں نے ایک گفتگو میں بتایا کہ انکی کلاس میں مزید دوسو طالبات کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ انکا کہنا ہے کہ ان کی طالبات ان سے بہت مطمئن ہیں کیونکہ وہ درس میں عربی حآیات کی مکمل تلاوت کرتی ہیں اور قرآن تجوید سے پڑہاتی ہیں۔اس کے علاوہ مشکل الفاظ اور آیات کا ترجمہ آسان زبان میں بیان کرنے میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کم پڑہی لکھی خواتین بھی قرآن کے اسباق آسانی سے سمجھ لیتی ہیں۔ دوسرے علاقہ کی خواتین مزید معلومات کے لیے مسجد کی انتظامیہ سے یا نیچے دیے گئے ان باکس میں پیغام لکھ کر لے سکتی ہیں۔

Recent Comments