اوسلو میں چوروں نے پولیس اور کتے پر حملہ کر دیا

اوسلو میں ایک تعمیراتی علاقے میں منگل کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے پولیس نے تین غیر ملکیوں کو دھات چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس آپریشن آفیسر Christian Krohn کرستیان کے مطابق تین ملزمان کی عمریں بیس سال کے قریب تھیں ۔جبکہ چوتھا چالیس برس کے لگ بھگ تھا جو وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ان اٹھائی گیروں نے گرفتاری کے وقت ایک پولیس افسر پر کیلوں والے لکڑی کے تختے سے حملہ کر دیا جبکہ پولیس کے کتے کو بھی مارا۔جس کے نتیجے میں پولیس کے کتے نے ملزمان کو کاٹ کھایا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ہسپتال سے انکے ذخموں کو سلوایا اور اس کے بعد حوالات لے گئی۔چوتھا چور شام کے وقت گرفتار ہو گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں