اوسلو میں پناہ گزینوں کی توڑ پھوڑ

تقریباًپچاس افراد نے اوسلو میں تارکین وطن کے ایک کیمپ میں احتجاج کرتے ہوئے عمارت کی کھڑکیاں دروازوں کے شیشے توڑ دیے اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے اتوار کی شام کو علاقہ کی پولیس فورس کو جائے وقوعہ پر بلا لیا گیا۔ پولیس انٹرا نیٹ ٹرانڈم internat Trandum میں ایسے افراد کو رکھا جاتا ہے جن کے پاس ناروے میں قانونی رہائش کا اجازت نامہ نہیں ہے۔انہیں جبری طور پر ان کے ممالک میں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔یہاں ایک سو ستائیس بستروں کی گنجائش ہے۔یہ جگہ اوسلو ائیر پورٹ کے پاس واقع ہے۔
ایک شخص نے پولیس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پناہ گزین کیمپ میں جیل سے بھی بدتر حالات کا سامنا ہے۔جیل میں لائبریری ورزش اور عام کھانے کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی میّسر ہوتی ہیں۔ اس لیے ہم ہڑتال کر رہے ہیں۔جبکہ اتوار کی شام کو آٹھ بجے تک پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا۔پولیس نے اپنے قریبی اسٹیشن روم ریک سے اور فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی مدد کے لیے بلا لیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں