اوسلو میں دہشت گردی کے موضوع پر سیمینار

۔ایک افریقی باپ نے بتایا کہ اس کی دو بیٹیاں اس جنگ میں حصہ لینے کے لیے ملک شام فرار ہو گئیں

اردوفلک نیوز ڈیسک)اوسلو میں بدھ کے روز دہشت گردی کے موضوع پر سیمینار اوسلو سٹی ہال میں کیا گیا۔سیمینار میں نارویجن افریقن اور دوسرے مختلف ممالک اور مکتبہء فکر کے افراد نے شرکت کی۔مہمانوں نے دہشت گردی اور اس کی وجوہات ا ور اسکا نشانہ بننے والے افراد اور اس کے طریقہ کار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ایک افریقی باپ نے بتایا کہ اس کی دو بیٹیاں اس جنگ میں حصہ لینے کے لیے ملک شام فرار ہو گئیں۔اس شخص نے اپنی بیٹیوں کا پیچھا کیا۔انہیں شام میں ملا ماں سے فون پر چند منٹ گفتگو کی مگر انہیں واپس نہ لا سکا۔اس نے مزید بتایا کہ اس نے بیٹیوں کی فلم بھی بنائی ہے جو کہ وہ جلد ہی سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر لائے گا۔
حاضرین نے اسے بہت دلچسپ اور معلوماتی سیمینار قرار دیا۔سیمینار کا انتظام اسلامی مشاورتی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں