اوسلو ائیر پورٹ پر مسافروں کیلیے جدید چیکنگ مشین کی تنصیب

اوسلو کے ہوائے اڈے پر مسافروں کی مکمل جسمانی تلاشی کے لیے ایک مشین نصب کی گئی ہے جو کہ مسافروں کی جسمانی تلاشی کے لیے ان کی تصاویر اتارے گی۔ایوینورکمپنی ائیر پورٹ پرمسافروں کے جسم کی چارمختلف اسکیننگ تصاویراتارے گی جو کہ مسافروں کے لیے ذیادہ موزوں ہے۔
یہ سکینر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مسافروں کے پاس کوئی غیردھاتی اور غیرقانونی چیز نہیں ہے۔اسکینر پر آنے والی تصاویرپپر کیکس کی تصاویر سے مشابہ ہوں گی اور مسافرکی چیکنگ سے فارغ ہونے کے فوراً بعد ڈیلیٹ ہو جائیں گی خود کار طریقے سے۔
یہ جدید اسکیننگ مشین ایکسرے مشین یا برہنہ تصاویروالی مشین نہیں۔اس قسم کی مشینوں کی یورپین یونین یا ای او ایس معاہدے کے ممبران کے لیے اجازت نہیں۔
ائیر پورٹ کے چیکنگ آفیسر نے کہا کہ پہلے پہل مجھے بہت نا خوشگوارلگا۔لیکن اسے استعمال کرنا ایک خوشگوارتجربہ تھا۔مسافربھی مطمئن تھے۔
یہ مشین ماہ مئی کے وسط میں استعمال کی جائے گی۔اسے استعمال کے لیے ایوینور کمپنی سے اجازت لینا ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں