نوید افتخار ہمارا فخر ہے۔عامر محمود کیانی
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری نت دو ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ پی ٹی آئی نارتھ کے صدر عامر محمود کیانی کو پیش کر دی۔رپورٹ میں انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں راولپنڈی کی نو تحصیلوں میں تنظیم کے قیام کی تفصیلات پیش کیں۔یاد رہے ضلع راولپنڈی کی تنظیم کو مثالی تنظیم قرار دیتے ہوئے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ایک جلسے میں نکہا تھا کہ میں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد میں اتنی باوقار تنظیم نہیں دیکھی جس کی قیادت نوید افتخار چودھری کر رہے ہیں اسی عظیم روائت کو قائم رکھتے ہوئے ٹیم شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی سے بھی شاباشی حاصل کی۔عامر محمود کیانی نے اس موقع پر کہا کہ پنڈی ضلع کی یوتھ ٹیم نے نوید افتخار چودھری کی قیادت میں جو عظیم کام کیا ہے اس کی ستائیش ہر سطح پر کی جائے گی ۔عامر محمود کیانی کے بارے میں ایک اخباری بیان میں نوید افتخار نے کہا ہے کہ کیانی صاحب کا دور پی ٹی آئی کا عظیم دور ہے جہاں کام کرنے والوں کی صیح معنوں میں قدر کی گئی ہے یہ میرے اکیلے کا کام نہیں ہے اس میں میری پوری ٹیم کا ہاتھ ہے نہ صرف میری ٹیم بلکہ سینئرز نے بھی میرے ساتھ بڑا تعاون کیا ہے جس کی وجہ آج ہم اس منزل تک پہنچے ہیں۔عامر محمود کیانی نے اس موقع پر کہا کہ جناب چیئرمین کو نوید رپورٹ پیش کریں گے۔اس موقع پر نارتھ پنجاب کوآرڈینیٹر ملک محسن حسنین بھی موجود تھے ۔