فیس بک نےصدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک بلاک کردیاہے،ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ کم ازکم نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کےصدرکاعہدہ سنبھالنےتک معطل رہےگا۔
جیو نیوز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کوموجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنےکی اجازت سےدرپیش خطرات زیادہ ہیں،ٹرمپ کادھاوابولنےوالوں کی حمایت کیلیےفیس بک استعمال کرنےسےامریکی ڈسٹرب ہوئے،ابتدائی طور پر ٹرمپ کافیس بک اکاؤنٹ کیپٹل ہل پردھاوابولنےکی حمایت میں تبصرےپر24گھنٹےکیلیےبلاک کیاگیاتھا۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولے جانے کے بعد امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کیے گئے تھے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی دو ہفتوں تک بند رہے گا۔