افغان بارڈر ناروے سے بھیجے جانے والے پناہ گزینوں کے لیے بند

افغانستان کی سرحدیں ناروے سے واپس بھیجے جانے ولاے پناہ گزینوں کے لیے بند کر دی جائیں گی۔اس بات کا اعلان افغان وزیر برائے سید عالم حسینی نے اخبار کلاس کیمپ سے بات کرتے ہوئی کیا۔افغان وزیر نے کہا کہ ناروے اور افغانستان کے ساتھ اس معاملے پر نیا معاہدہ طے ہونے تک اس قانون کا اطلاق ہو گا۔
افغان وزیر نے کہا کہ اس نے اس سلسلے میں ناروے کو ایک خط بھیجا ہے۔ا سکے علاوہ سات مزید ممالک کو اس بارے میں پیغامات بھیجے ہیں ۔ان مما لک میں سویڈن اور ڈنمارک بھی شامل ہیں۔سید حسین کا کہنا ہے کہ پہلے جب ہم نے ان ممالک کے ساتھ واپسی کا معاہدہ کیا تھا اس وقت صورتحال اور تھی لیکن اب جن پناہ گزینوں کو جبری طور پر واپس بھیجا جا رہا ہے ان کا تعلق ایسے علاقوں سے ہے جہاں سیکورٹی کی صورتحال وگرگوں ہے۔
اخبار کلاس کیمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کے کسی خط سے لا علم ہے لیکن کابل میں موجود نارویجن سفارت خانے نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ افغانستان اپنی داخلی پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہتا ہے۔
نارویجن حکام کے مطابق اس قسم کاکو ئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں