افغان امدادی فنڈ میں کٹوتی

جین اسٹوٹن برگ Jens Stoltenbergکے دور حکومت میں نارویجن اسٹیٹ سیکرٹری برائے وزارت خارجہ Torgeir Larsenنے افغانستان کو ترقیاتی فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیااس فنڈ کی ادائیگی کو افغان وزیر اعظم حامد کرزئی اور نارویجن وزیر اعظم کے معاہدے نے یقینی بنایا۔۔اس کی ادائیگی سن دو ہزار سترہ تک مکمل ہونا تھی۔امدادی فنڈ کی کل رقم سات سو پچاس ملین سالانہ تھی۔تاہم اسی سال یعنی دو ہزار چودہ میں یو ڈی نے اس فنڈ میں سے پچاس فیصد کٹوتی کا عندیہ ظاہر کیا۔جبکہ اب اعلان کیا گیا ہے کہ افغان امدادی فنڈ کی رقم میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک کے امدادی فنڈز میں بھی کمی کی گئی ہے۔تاہم نیپال اور افغانستان کے امدادی فنڈز ابھی تک ناروے کی ترجیحات میں ٹاپ لسٹ پر ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں