اس سال ناروے میں کم پناہ گزینوں کی آمد متوقع

اس سال پناہ گزینوں کے نئے اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار تک پناہ گزین متوقع ہیں جبکہ یورپی یونین سے معاہدے کے تحت آس پاس کے ممالک سے دس ہزار تک کے پناہ گزین متوقع ہیں۔یورپین یونین کے ساتھ پناہ گزینوں کی نقل مکانی کے معاہدے کے نتیجے میں اٹلی اور یونان سے سات سو پچاس افارد متوقع ہیں۔نئی شماریاتی رپورٹ کے مطابق ناروے میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد کے بارے میں بہت بے یقینی پائی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ناروے سے یورپ کی جانب نقل مکانی کرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد متوقع ہے۔محکمہء امیگریشن کے مطابق نئے اعدا دو شمار ناروے میں پناہ گزینوں کی صورتحال کے بارے میں بڑی غیر یقینی صورتحال پیش کر رہے ہیں۔نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق ماہ اکتوبر میں اس سلسلے میں نئی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں