اسلام آباد ایر پورٹ پر بد سلوکی کا شکار ہونے والی خاتون نارویجن تھی

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پاکستانی ائیرپورٹ پر ٹائلٹ پیپرکی وجہ سے جو جھگڑا ہوا تھا اسکا نشانہ بننے والے خاندان کا تعلق ناروے

Pakistani family...... سے تھا۔اس انتہائی افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے بعد جو تفصیلات سامنے آئی ہیں۔اس کے بعد نارویجن ایمبیسی متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے متحرک ہو گئی تھی۔سوشل میڈیا پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر نارویجن نیشنلٹی رکھنے والے خاندان کی ایک سیکورٹی اہلکار کے ہاتھوں پٹائی کے بعد اخباری نمائندے نے زخمی خاتون سے راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں رابطہ کیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ انکی بیٹی نے ائیر پورٹ کے ٹائلٹ کے باہر تعینات ایک عورت سے ٹائلٹ میں پیپر نہ ہونے کی شکائیت کی۔اس کے بعد وہ خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ائیرپورٹ پر قطار میں لگ کر کھڑی ہو گئیں۔تھوڑی دیر بعد اسی خاتون اہلکار نے آکر ان سے پاسپورٹ چھین کر پھاڑ دیے اور مسافر خاتون اور اسکی بیٹیوں کی پٹائی شروع کر دی۔جس کے نتیجے میں مسافر خاندان کو راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زخمی حالت میں داخل کروا دیا گیا۔تاہم پاکستان میں نارویجن ایمبیسی کی مداخلت سے انہیں مطلوبہ کونسلنگ فراہم کی گئی اور نارویجن خاندان کو ناروے لانے کے انتظامات کیے گئے۔جبکہ وہ خاندان ناروے کی جانب عازم سفر ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ پاکستان وزارت خارجہ کے علم میں ہیاور وزارت کارجہ نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جبکہ مذکورہ بالا سیکورٹی اہلکارخاتون کو پاکستانی محکمے امیگریشن ایف آئی اے نے آج برطرف کر دیا ہے۔اس واقعہ کی تفصیلی فوٹیج نارویجن چینل ٹی وی ٹو پر دیکھی جا سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں