اردو فلک نیوز ڈیسک
اتوار کے روز اسلامک کلچرل سنٹر میں ہفتہ وار اسکول میں پڑھنے والے بچوں اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پہلی کلاس سے لے کر جماعت دہم کے بچوں نے اپنے گروپس میں تیار کیے جانے والے موضوعات پر نارویجن زبان میں اظہار خیال کیا۔
جماعت اول دوم اور سوم کے ننھے طلباء نے نارویجن زبان میں نظمیں پیش کیں جبکہ بڑی کلاسوں کے بچوں نے اسلامی موضوعات پر مختلف چارٹ دکھائے اور تقاریر کیں۔طلباء میں پاکستانی بچوں کے علاوہ دیگر ممالک کے بچے بھی شامل تھے۔بچوں کی پرفارمنس کو والدین نے سراہا اور اسکول کی انتظامیہ نے بھی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ اردو گروپ کی جانب سے بھی اردو تدریس کے طریقہ کار اور طلباء کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
source urdu falak