اسرائیلی حملوں پر نارویجن وزیر کا بیان

اتوار کے روزغزہ کی پٹی پر ایک سو سے ذائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کے تیرہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیل نے ایک دن میں اتنے ذیادہ فوجی ہلاک نہیں ہوئے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہونے الے یہ حملے ناقابل قبول ہیں۔ یہ بات نارویجن فارن منسٹر بورگے برینڈے نے نارویجن نیوز بیورو سے ایک گفتگو کے دوران کہی۔ بورگے نے فلسطین پر اسرائیلی حملوںپر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کے پاس بڑی فوجی طاقت ہے اس لیے اسکی ذیادہ ذمہ داری ہے۔اسرائیل کو نہتے شہریوں پر حملہ نہیں کرنا چاہیے اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں