اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے اسکول بند ہونے کا خدشہ

پانچ ہزار پانچ سو اساتذہ پہلے ہی ہڑتال پر ہیں۔جبکہ مزید دو ہزار دو سو اساتذہ کے ہڑتال میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ٹرونڈھائم کے سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نے اعلان کیا ہے کہ اگر مزید اساتذہ نے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو جمعرات کے روز اسکول بند کرنا پڑے گا۔
نارویجن نیوز بیورو کے مطابق سیکنڈری اسکول میں چون اساتذہ ہیں جبکہ موسم گرماء کی چھٹیوں کے بعد صرف سترہ اساتذہ چار سو پچھتر بچوں کو خوش آمدید کہنے اسکول آئے۔
جتنی دیر اساتذہ ہڑتال پر رہیں گے ،صرف ایک سو پچاس طلباء کو بچوں کو پڑہانے کی اجازت دی جائے گی۔یہ بات اسکول کی پرنسپل میٹا ونسن رو برگ نے نار ویجن نیوز ایجنسی کو بتائی۔آٹھویں کلاس کو حساب اور انگلش پڑہائی جا سکے گی کیونکہ ان مضامین کے اساتذہ ہڑتال پر نہیں ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں