اجیت پوار مہاراشٹر کی سیاست میں رواداری کی پہچان تھے
فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ان کی موت سے ترقی پسند سیاست کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا
ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے ذمہ داروں بارہ متی کے پاس ہوئی حادثہ میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی موت سے ترقی پسند سیاست کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ، وہ فرقہ پرستوں کے درمیان رہ کر بھی کبھی ان کے رنگ میں نہیں ڈھلے ، وہ سیاست میں رواداری کی پہچان تھے ۔
فیڈریشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ وہ اقلیتی مسائل سے دلچسپی رکھتے تھے اور جب بھی کوئی ان سے ملا انہوں نے کافی دلچسپی سے مسائل کو سنا اور مثبت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جب بھی اقلیتوں کے مسائل کو لے کر ان سے ملاقات کی انہوں نے اس کے حل میں کافی دلچسپی دکھائی ۔ خواہ وہ میرا روڈ ، اکولہ اور وشال گڑھ کا فساد کا معاملہ ہو یا منافرانہ بیانات کا مسئلہ ہو انہوں نے اس پر فوری توجہ دی ۔
فیڈریشن نے اس ہوائی حادثہ کی شفاف تفتیش کا مطالبہ بھی کیا تاکہ عوام کے دلوں میں جو شکوک جنم لے رہے ہیں یا باتیں کی جارہی ہیں اس تعلق سے شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جاسکے اور عوام کا حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد بحال رہے ۔ایف ایم ایم کے ذمہ داروں نے امید جتائی کہ ریاستی اور مرکزی حکومت مذکورہ ہوائی حادثہ کی مکمل تفتیش کروائے گی ۔
اجیت پوار صاحب کا انتقال مہاراشٹر کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ ہم اجیت دادا پوار صاحب کے گھر والوں اور پسماندگان اور اُنکے چاہنے والوں کے اس نازک و غمناک موقع پر ساتھ ہیں۔
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے جوائنٹ پریس ریلیز کے ذریعہ یہ بیان دیا گیا ہے ۔پریس ریلیز دینے والوں میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی ، سیکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل،مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، مولانا حافظ سید اطہر،عالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ، مہاراشٹر ، مولانا حلیم اللہ قاسمی، صدر جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر، فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی،ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر، حافظ اقبال چونا والا رُکن شوری دارالعلوم دیو بند وقف ،مولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر ، مفتی اشفاق اکولہ رُکن مُسلم پرسنل لاء بورڈ ، مولانا آغا روح ظفر ،امام خوجہ جماعت ممبئی ، مولانا انیس اشرفی رضا فاؤنڈیشن ممبئی، مفتی اشفاق قاسمی ، مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ،ہمایوں شیخ ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند ، شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس
جاری کردہ
شاکر شیخ
میڈیا سیکریٹری
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

Recent Comments