آپ بھی چاہیں تو شاہی جوڑے کو پچیس سالہ جشن پر مبارک دے سکتے ہیں

نارویجن شاہی جوڑے کا پچیس سالہ جشن

سابقہ نارویجن بادشاہ شاہ اولاو نے سترہ جنوری انیس سو اکانوے میں وفات پائی۔اس کے بعد اسکا بیٹا ہاکون ناروے کا بادشاہ بن گیا۔جبکہ شاہ ہاکون کے ساتھ اس کی بیوی ملکہ سونیا بھی تھی۔سترہ جنوری کو پچیس برس تک تخت شاہی سنبھالنے پر جشن شاہی منایاجائے گا۔
شاہی جشن کے سلسلے میں تقریبات کی مختصر تفصیلات یہ ہیں۔
پندرہ جنوری
نارویجن حکومت ،پارلیمنٹ اور مسلح افواج صصبح یارہ بجے شاہی جوڑے کو مبارکباد دیں گے ۔جبکہ دیگر حکومتی ادارے بشمول ہائی کورٹ اورنارویجن چرچ بھی مبارکباد دیں گے۔اس کے علاوہ جو بھی چاہے شاہی محل میں جا کر شاہی جوڑے کو جشن بادشاہت کی مبارکباد دے سکتا ہے۔اگر آپ چاہیں تو آپ بھی نارویجن شاہی جوڑے جمعہ کے روز شام تین سے پانچ بجے تک مبارکباد دے سکتے ہیں۔مبارکباد اور نیک خواہشات لکھنے کے لیے یہ لنک
kongehuset.no اتوار کی آدھی رات تک کھلا ہے۔
سولہ جنوری
سولہ جنوری کو شاہی محل میں شاہی خاندان اپنے پڑوسی ممالک کے عزیز و اقارب اور سویڈن اور ڈنمارک کے شاہی خاندانوں کے ساتھ دوپہر کو ضیافت کرے گا۔
سترہ جنوری
سترہ جنوری کے دن حکومت شاہی جوڑے کو تحائف دے گی ۔اس سلسلے میں اوسلو کے مضافات میں کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ان میں نو جوانوں اور بچوں کی خاص دلچسپی کا سامان ہو گا۔
یونیورسٹی گراؤنڈ میں مختلف سرگرمیوں پر مبنی پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں فوٹو گرافی اور شاہی ورکشاپ ہو گی۔یہاں کھانے پینے کی چیزوں کے اسٹال بھی ہوں گے۔
جبکہ اس روز شاہی محل میں مختلف کھیل کھیلیجائیں گے جس میں آئس ہاکی بھی شامل ہے۔ان کھیلوں میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے۔یہ تمام پروگرام نارویجن ٹی وی چینل این آر کے پر دکھائے جائیں گے۔

regjeringen.no ذرائعأٖٗ/UFN kongehuset.no

اپنا تبصرہ لکھیں