ایفی ڈرین کی دھلائی نے ثابت کیا کہ پنڈی باشعور لوگوں کا شہر عمران کا دیوانہ ہے۔
انجینئر افتخار چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر لیڈر رکن مرکزی مجلس عاملہ انجینئر افتخار چودھری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اہلیان پنڈی نے ثابت کیا ہے کہ وہ نوٹنکیوں کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پشتیبان ہیں۔انہوں نے کہا عامر کیانی عطاء اللہ شادی خیل اور زاہد کاظمی کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور انشاء اللہ آج لیاقت باغ اس بات کا اظہار کرے گا کہ عمران خان اور شیخ رشید کے دیوانوں سے شہر بھرا ہے۔انہوں نے کہا پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں اور سب متحد ہیں۔جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ اس جلسے میں شہداء تحریک آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور بعد ازیں جشن آزادی کو منانے کے لئے شاندار آتشبازی ہو گی۔