امید پورٹل پر اوقاف کی جائیداد اپلوڈ کرنے کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کا خیر مقدم

til blindkopi: meg

فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے مجیب شیخ اور مسلم پرسنل لابورڈ کے ریاستی کنوینر مولانا محمود دریا آبادی نے مہاراشٹر وقف ٹریبونل کا شکریہ ادا کیا

ممبئی : مہاراشٹر وقف ٹریبونل نے امید پورٹل پر اوقافی جائیداد کے رجسٹریشن کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ملی تنظیموں نے ٹریبونل کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے مجیب شیخ اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے ریاستی کنوینر مولانا محمود دریا آبادی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹریبونل کا فیصلہ عوامی جذبات کا ترجمان ہے ۔ مسلم عوام کا شروع سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ اوقاف رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے لیکن حکومت نے اس کو نظر انداز کیا ۔ اب اس فیصلہ سے اوقاف کی وہ جائیداد رجسٹرڈ ہونے سے رہ گئی تھی اور جس کی وجہ سے اسے خطرات لاحق تھے اس کے محفوظ ہونے کی امید بندھ گئی ہے ۔
واضح ہو کہ مہاراشٹر میں وقف کی اسی فیصد جائیداد کی ہی رجٹریشن کا کام ہی مکمل ہوا تھا لیکن اس کے بیس فیصد کی توثیق ہوپائی تھی ۔اب ریاست مہاراشٹر کی بچی ہوئی جائیداد کی رجسٹرین اور اس کی توثیق کا کام مکمل ہو پائے گا ۔ فیڈریشن کے ذمہ دار مجیب شیخ اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے ریاستی کنوینر مولانا دریا آبادی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسی طرح دیگر ریاستی وقف ٹریبونل بھی اپنی اپنی ریاستوں میں رجسٹریشن کے وقفہ میں توسیع کرکے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کریں گے ۔اسی کے ساتھ انہوں نے وقف جائیداد کے متعلقین سے اپیل کی کہ جو اپلوڈ ہونے سے رہ گئے تھے وہ جلد از جلد اپلوڈ کرلیں اور وقف بورڈ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اوقاف کی توثیق کے کام میں تیزی لائیں تاکہ اس چھ ماہ کی مدت کو کارآمد

اپنا تبصرہ لکھیں