الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا

اسلام آباد : پارلیمنٹ میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بلا منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں انتخابات اصلاحات ترمیمی بل اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔  
اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی رہی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، ممبران پارلیمنٹ میں گرما گرمی دیکھ کر سیکیورٹی عملہ پہنچ گیا۔
بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی ترمیم پیش کی، جس کے بعد انتخابی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت کا الیکشن ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا گیا ۔
اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل 2021 ، مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل2021 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل بھی 2021مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا گیا۔
وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔

معین سلطان

اپنا تبصرہ بھیجیں



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)