سیمی فائنل میں شکست کے بعد سفر ختم، پاکستانی ٹیم دبئی سے سیدھی دورہ بنگلہ دیش کیلئے کب روانہ ہو گی؟ جانئے

سیمی فائنل میں شکست کے بعد سفر ختم، پاکستانی ٹیم دبئی سے سیدھی دورہ بنگلہ دیش کیلئے کب روانہ ہو گی؟ جانئے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی  میں جمعرات کے روز آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہو گیا ہے تاہم اب ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے سیدھی بنگلہ دیش جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں شکست کے بعد  اب پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھینے کیلئے جمعےکو رات گئے دبئی سے بنگلادیش روانہ ہوگی ۔البتہ بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلا دیش میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز  19 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ  بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)