Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی سام سنگ کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ ، کب سے موبائل بنانا شروع کردے گی؟ بڑا دعویٰ

سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی سام سنگ کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ ، کب سے موبائل بنانا شروع کردے گی؟ بڑا دعویٰ

سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی سام سنگ کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ ، کب سے موبائل بنانا شروع کردے گی؟ بڑا دعویٰ

موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی تک پاکستان میں پروڈکشن شروع کردی جائے گی۔

انگریزی اخبار روزنامہ ڈان نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں پلانٹ کے حوالے سے کئی کمپنیوں سے بات چیت کی گئی جس کے بعد تین پارٹیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ سام سنگ اب ایک کمپنی کو لائسنس دینے کے عمل میں ہے اور امکان ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ شروع ہوجائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سام سنگ کی کوشش ہے کہ اس کی پاکستان میں پہلے سے موجود کسی کورین کمپنی کے ساتھ پارٹنر شپ قائم ہوجائے تاکہ ان کیلئے کام کرنے میں آسانی رہے۔

 

Check Also

ایک سالہ بچہ جو ماہانہ پونے 2لاکھ روپے کماتا ہے مگر کیسے؟

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اب کوئی نئی بات نہیں۔ سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے یہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: