Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ،چوبیس گھنٹوں میں 52اموات

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ،چوبیس گھنٹوں میں 52اموات

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ،چوبیس گھنٹوں میں 52اموات 

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 52افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے جبکہ 15سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 259164 ہوگئی ہے جب کہ 4405 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 175051 ہے اور 5510 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19097 اور ہلاکتیں 200 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73258 اور 2099 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10409 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 308 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4957 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45078 ہے اور اب تک 504 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: