Home / حالات حاضرہ / خبریں / آزاد کشمیر: میرپور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

آزاد کشمیر: میرپور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

آزاد کشمیر: میرپور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور نے اس ضمن میں کہا ہے کہ یکم مارچ سے ضلع میرپور، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ڈپٹی کمشنرمیر پور کے مطابق کورونا کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ دو ہفتے کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ضلع کے تمام شادی ہالوں اور منعقد ہونے والے تمام عوامی اجتماعات کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی چین کو توڑنے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: