Home / حالات حاضرہ / خبریں / ایکواڈور کی جیلوں میں فسادات پھوٹ پڑے، 75 قیدی ہلاک درجنوں زخمی

ایکواڈور کی جیلوں میں فسادات پھوٹ پڑے، 75 قیدی ہلاک درجنوں زخمی

ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں75 قیدی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تین مختلف جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات ہوئے ۔ قیدیوں کو فائرنگ کر کے اور چاقوؤں  کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ایکواڈور کی جیل ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈرشپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا۔فسادات کے بعد  800 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جیلوں میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کے لیے آپریشن کیا،اس آپریشن میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

 

Check Also

برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی عمر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: