Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا

سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا

سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا

سعودی عرب نے ’دمام 7‘ کے نام سے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا۔

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس ٹی سی) کے ساتھ مل کر منگل کو اعلان کیا کہ انہوں نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بنالیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ’دمام 7‘ کے ذریعے آرامکو کو تحقیق اور تلاش کے کاموں میں مدد ملے گی، یہ کمپنی کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف اہم قدم ہے۔ ’دمام 7‘ سپر کمپیوٹر الظہران ٹیکنو ویلی میں ایس ٹی سی کی ذیلی کمپنی سولیوشنز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ پیکارڈ انٹرپرائزز کی ذیلی کمپنی ہیولٹ کا بھی اس میں تعاون شامل رہا ہے۔

منگل 19 جنوری 2021 کو لانچ ہونے والے سعودی عرب کے دمام 7  کے بعد مملکت کے پاس موجود سپر کمپیوٹرز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں چین 214 کمپیوٹرز کے ساتھ پہلے، امریکہ 113 کے ساتھ دوسرے اور 34 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے نمبر پر ہے، دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بھی جاپان کا ’فوگاکو‘ ہے جو 2020 میں لانچ کیا گیا تھا۔

 

Check Also

وہ آدمی جس نے اکیلے رہنے کے لیے پورا قصبہ خرید لیا، یہاں اس کا پہلا سال کیسا گزرا؟ آپ بھی جانئے

امریکہ میں ایک آدمی نے اپنے رہنے کے لیے ایک پورے کا پورا قصبہ خرید ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: