Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / شہری کے گھر سے 100 کبوتر چوری،کبوتروں کی مالیت سن کر آپ دنگ رہ جائیں

شہری کے گھر سے 100 کبوتر چوری،کبوتروں کی مالیت سن کر آپ دنگ رہ جائیں

شہری کے گھر سے 100 کبوتر چوری،کبوتروں کی مالیت سن کر آپ دنگ رہ جائیں

صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گلشن راوی میں شہری کے گھر سے 70 لاکھ  روپے سے زائد مالیت کے 100 کبوتر چوری ہوگئے،واقعہ کی کلوزڈ سرکل فوٹیج (سی سی ٹی وی)بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

شہری عقیل کے مطابق  اس نے تمام کبوتر بیرون ملک سے منگوائے تھے،کبوتروں کی مالیت 70 لاکھ سے زائد ہے، ملزم کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو دیوار پھلانگ کرچھت پر  آتے ہوئے دیکھا جا سکتا  ہے،جس کے بعد وہ تالہ توڑ کر  کبوتر چوری کر کے فرار ہو جاتا ہے ۔

شہری عقیل کا کہنا تہے کہ  ملزم لگاتار تین سے چار دن چوری کی واردات کرتا رہا ،جب کبوتروں کی تعداد کم معلوم ہوئی تو چھت پر سی سی ٹی کیمرے لگائے ۔

 

Check Also

خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

بہت سے لوگ خلاءباز بننے اور خلاءمیں جانے کے خواہش مند ہوں گے لیکن کیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: