Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ”پاکستان دشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے“ باراک اوبامہ نے بھارتی انتہاپسندی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

”پاکستان دشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے“ باراک اوبامہ نے بھارتی انتہاپسندی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

”پاکستان دشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے“ باراک اوبامہ نے بھارتی انتہاپسندی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بھارتی فخر کرتے ہیں کہ پاکستانی جوہری طاقت کے مقابلے کیلئے ان کے پاس ایٹمی قوت ہے، ان بھارتیوں کو ادراک نہیں کہ ذرا سی غلطی خطے کو تباہ کر سکتی ہے۔سابق امریکی صدر نے تسلیم کیا کہ انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بدعنوانی، عدم رواداری بھارت میں بہت مضبوط ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں کوئی بھی جمہوری نظام اس کو مستقل طور پر جکڑ نہیں سکتا۔ کسی طاقتور سیاسی رہنما کے ہوا دینے پر لوگ دوبارہ انتہا پسندی اور سرکشی کی نظر ہو جاتے ہیں۔ بھارت میں سکھ اقلیت کو بھی اکثر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دنیا نیوزکے مطابق باراک اوبامہ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات نے ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اثر کو مضبوط کیا۔ جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرائیت کر چکی ہے۔انہوںنے اپنی کتاب میں لکھا کہ آج مجموعی طور پر بھارتی معاشرہ نسل پرستی اور قوم پرستی پر مرکوز ہے۔ معاشی ترقی کے باوجود بھارت ایک منتشر اور بے حال ملک ہے۔ بھارت بدعنوان سیاسی عہدیداروں، تنگ نظر سرکاری افسروں اور سیاسی شعبدہ بازوں کی گرفت میں ہے۔ انہوں نے کتاب میں لکھا کہ خود سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اعتراف کیا تھا کہ ہمارے ملک میں مذہبی اور نسلی یکجہتی کا غلط استعمال سیاستدانوں کیلئے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

 

Check Also

سزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے زیادہ بیمار رہتے ہیں، سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، حیران کن وجہ بھی بتادی

کسی پیچیدگی کی وجہ سے کئی بچے بڑے آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں، جن ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: