Breaking News
Home / آپ بھی لکھیے / کیا واقعی اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے؟ واضح جواب آگیا

کیا واقعی اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے؟ واضح جواب آگیا

کیا واقعی اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے؟ واضح جواب آگیا

دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ کی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی”جیو نیوز” کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں، وزیر اعظم واضح کہہ چکے کہ فلسطین کے مسئلےکےمنصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم نےاس بات پر زور دیاتھا کہ اس سلسلےمیں پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے،وزیراعظم کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پر مشتمل فلسطین کا حامی ہے، پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

 

Check Also

میری پوسٹ کا ہر حرف غور سے پڑھئیے۔

اسلام علیکم ایک اہم اعلان عابدہ بانو ڈیجیٹل حسنات لندن میری پوسٹ کا ہر حرف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: