Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ”آخری مقابلے میں خبیب نورماگومیدوف نے اپنے حریف جسٹس گیچے کا بازو جان بوجھ کر نہ توڑا کیونکہ ۔۔۔“ ساتھی نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کے دل میں خبیب کی عزت مزید بڑھ جائے

”آخری مقابلے میں خبیب نورماگومیدوف نے اپنے حریف جسٹس گیچے کا بازو جان بوجھ کر نہ توڑا کیونکہ ۔۔۔“ ساتھی نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کے دل میں خبیب کی عزت مزید بڑھ جائے

”آخری مقابلے میں خبیب نورماگومیدوف نے اپنے حریف جسٹس گیچے کا بازو جان بوجھ کر نہ توڑا کیونکہ ۔۔۔“ ساتھی نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کے دل میں خبیب کی عزت مزید بڑھ جائے

مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنے زندگی کے آخری مقابلے میں حریف جسٹن گیچے کا بازو جان بوجھ کر نہیں توڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپنڈنٹ کے مطابق خبیب نورما گومیدوف کے ساتھی ڈینیل کورمیرنے انکشاف کیا کہ خبیب نے اپنے آخری مقابلے میں جان بوجھ کر حریف جسٹن گیچے کا بازو نہیں توڑا کیونکہ اس کے والدین اپنے بچے کو ٹوٹے ہوئے بازو کے ساتھ تڑپتا نہ دیکھیں ۔

لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو مات دی جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے راونڈ میں ہی بے بس کر دیا۔روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔

 

Check Also

سزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے زیادہ بیمار رہتے ہیں، سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، حیران کن وجہ بھی بتادی

کسی پیچیدگی کی وجہ سے کئی بچے بڑے آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں، جن ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: