Home / حالات حاضرہ / خبریں / ترکی کے صدر نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

ترکی کے صدر نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

ترکی کے صدر نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

ترکی کے صدر نے طیب اردوان نے کہا ہے کہ عوام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ نبی کریمﷺ کی ناموس کا تحفظ اور اسلامو فوبیا ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ان اقدامات کو فاشزم قرار دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلامی دنیا میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکات کی مہم زور پکڑتی جارہی ہے،کویت کے بعد پاکستان ، سعودی عرب، مصر سمیت متعدد مسلم ممالک میں عوام نے سپر سٹورز سے فرانسیسی مصنوعات ہٹانے شروع کردی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ،ٹوئیٹر پر “شیم آن یو میکرون” اور ” فرانس سے تعلق ختم کرو ” ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ترک صدر نے بھی اپنے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ناموس کا تحفظ اور اسلامو فوبیا ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ان اقدامات کو فاشزم قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کا اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات پانا ضروری ہے۔ یورپی ممالک سیاسی اور اقتصادی حوالے سے نئے سرے سے طے پانے والے گلوبل سسٹم میں اپنی حیثیت کا دفاع کرنا چاہتےہیں تو ان کا فوری طور پر اپنے وجود میں موجود اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات پانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر یہ بیماری فرانس سے جرمنی تک پورے یورپ کو اندر سے کھوکھلا کر دے گی۔

 

Check Also

ٹرمپ نے 45 کروڑ روپے خرچ کیے، اور نتیجے میں اُلٹا جوبائیڈن کے 87 ووٹ بڑھ گئے

صدرٹرمپ کی طرف سے امریکی ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: