Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / بیروت میں تباہی، پاکستان میدان میں آگیا، اتنی امداد بھیج دی کہ مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کردی

بیروت میں تباہی، پاکستان میدان میں آگیا، اتنی امداد بھیج دی کہ مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کردی

بیروت میں تباہی، پاکستان میدان میں آگیا، اتنی امداد بھیج دی کہ مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کردی

عرب ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے تباہ کن دھماکے کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے جمعہ کے روز بیروت کے متاثرین کیلئے 8 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سی 130 جہاز میں بھیجے گئے سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا  شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے پاکستان کے لوگوں اور حکومت کی جانب سے بیروت میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی پہلے ہی لبنانی لیڈر شپ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Check Also

ماسک نہ پہننے کی انوکھی سزا، کورونا سے مرنے والوں کی قبر کھودنا پڑے گی، بڑے اسلامی ملک نے سزا پر عملدرآمد شروع کرادیا

آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا نے کورونا وبا کے دوران ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: