Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / پرندوں کے فضلے سے لاکھوں روپے کمانے کا حیران کن طریقہ

پرندوں کے فضلے سے لاکھوں روپے کمانے کا حیران کن طریقہ

پرندوں کے فضلے سے لاکھوں روپے کمانے کا حیران کن طریقہ

 پرندوں کے فضلے سے کمانے کی بات انتہائی احمقانہ لگتی ہے لیکن برازیل کے شہر گوئیاس کی فیڈرل یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کرآدمی دنگ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایکالوجسٹ پروفیسر مارکوس شانشارسو کا کہنا ہے کہ ”دنیا میں اس وقت پرندوں کے فضلے کی مارکیٹ 76کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 68کروڑ روپے)کی ہے، کیونکہ یہ فضلہ سائنسی تحقیق کے اعتبار سے اوربطور فرٹیلائزر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بہت مہنگے داموں فروخت ہو سکتا ہے۔“

پروفیسر مارکوس کا کہناتھا کہ ”پرندوں کا فضلہ ہمیں مفت میں مل سکتا ہے۔ میں کسی جزیرے پر جا کر اسے مفت میں حاصل کر سکتا ہوں اور مارکیٹ میں فرٹیلائزر کے طور پر اچھی قیمت پر فروخت کر سکتا ہوں۔دنیا میں کبھی پرندوں کے فضلے کی اہمیت پر کام ہی نہیں کیا گیاحالانکہ اس کی سائنسی اور بائیولوجیکل اعتبار سے انتہائی اہمیت ہے۔ اس سے ہمیں کیا کچھ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، پالیسی میکرز کو اس پہلو پر غور کرنا چاہیے۔“

 

Check Also

ماسک نہ پہننے کی انوکھی سزا، کورونا سے مرنے والوں کی قبر کھودنا پڑے گی، بڑے اسلامی ملک نے سزا پر عملدرآمد شروع کرادیا

آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا نے کورونا وبا کے دوران ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: