Home / حالات حاضرہ / خبریں / “طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کی تو۔۔۔” سول ایوی ایشن نے خبردار کردیا

“طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کی تو۔۔۔” سول ایوی ایشن نے خبردار کردیا

پاکستان سول ایوی ایشن نے پائلٹس اور دیگر عملے کیلئے اتباہ جاری کیا ہے کہ اگر طیاروں کے کاک پٹ یا کیبنز میں سگریٹ نوشی کی گئی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں خصوصاً کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لے لیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے طیاروں میں سگریٹ نوشی سے متعلق انتباہ بھی جاری کیاہے۔

رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ  طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی جب کہ کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر معطلی اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  تمام آپریٹرز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کےکلچرکو  یقینی بنائیں۔

 

Check Also

بھارت میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ، اب تک کتنے افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی؟ افسوسناک خبر

بھارت میں دبئی سے آنے والا انڈیا ایکسپریس کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: